19 دسمبر 2011 - 20:30

اسلام آباد…وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ بے نظیر قتل کیس میں پرویز مشرف کے وارنٹ گرفتاری جاری ہو چکے ہیں اور وہ جلد اشتہاری قرار دیئے جانے والے ہیں۔

ابنا: انہوں نے قومی اسمبلی کو یقین دہانی کرائی ہے کہ دینی مدارس کی رجسٹریشن ایک ماہ میں کی جائے گی لیکن کوئی مدرسہ گرایا نہیں جائے گا۔ قومی اسمبلی اجلاس میں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ حکومت بے نظیر بھٹو کے قاتل پکڑ کررہے گی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن پرویز مشرف کے خلاف سپریم کورٹ جائے، اس کا ساتھ دیں گے۔

انہوں نے کہاکہ وہ خود مدرسے میں پڑھے ہیں۔ کراچی میں زنجیروں میں جکڑے طلبا کی بازیابی کے بعد مدارس کی رجسٹریشن کا فیصلہ علما کی مشاورت سے کیا گیا،ملک بھر میں 24 ہزار مدارس کی رجسٹریشن کی جاچکی ہے۔جڑواں شہروں راولپنڈی اوراسلام آبادمیں گیس کی قلت سے متعلق نکتہ اعتراض پر وزیر داخلہ نے کہاکہ ان کی سیکریٹری پیٹرولیم سے بات ہوئی ہے، یہ ایک تکنیکی خرابی تھی ، مسئلہ آج شام تک حل ہوجائیگا۔  .......

/169